بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

رمضان میں روزے داروں کیلئے خربوزے کا استعمال مفید قرار

datetime 22  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ماہرین صحت کی طرف سے روزہ داروں کو کھانے پینے کے معاملے پر احتیاط برتنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ اس دوران روزہ داروں کے اکثر مسائل صحت سے متعلق ہوتے ہیں، موسم گرما کے دوران روزوں کو ماہرین صحت کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ رواں ماہ صیام کے دوران زیادہ سے زیادہ خربوزے استعمال کریں۔خربوزہ کو موسم گرما کا پھل کہا جاتا ہے

جو خوشگوار ذائقے اور پانی سے بھرپور ہوتا ہے، اس پھل کو استعمال کرنے سے طبیعت میں بہتری محسوس ہوتی ہوے اور بوجھل پن کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑتا۔ ملک میں زیادہ تر دیسی اور چینی خربوزوں کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے، اسی حوالے سے رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مارکیٹ میں خربوزہ وافر مقدار میں بازار موجود ہے۔ماہرین صحت کے مطابق عام طور پر جتنے بھی پھل ہوتے ہیں انہیں کھانے سے پہلے استعمال کیا جانا چاہیے کیونکہ پھلوں کو ہضم ہونے میں دو سے تین گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے، ہم کھانے میں پروٹین لے رہے ہوتے ہیں، کاربوہائیڈریٹ استعمال کرتے ہیں جنہیں ہضم ہونے میں 4سے 5گھنٹوں کا وقت درکار ہوتا ہے۔ماہر غذائیت نے بتایا کہ خربوزے 85 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے اس کے علاوہ اس میں فائبر، پوٹاشیم، کیلشیم، وٹامن سی کی وافر مقدار ہوتی ہے، خربوزے میں گلاسیمک لوڈ کی مقدار کم ہوتی ہے، گلاسیمک لوڈ کا مطلب ہے وہ پھل جس میں وافر مقدار میں فائبر پایاجاتا ہو یہ انسانی جسم میں گلوکوز لیول کو بڑھنے نہیں دیتا، یہی وجہ ہے شوگر کے مریض خربوزے کو استعمال کرسکتے ہیں۔ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں خربوزے کو بطور سلاد استعمال کرنے سے آپ کو افطار میں مکمل غذا مل جائے گی جس سے آپ کے معدے پر خوشگوار اثرات پڑیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…