واشنگٹن(این این آئی)امریکی حکمران جماعت کی سینیٹر جیکی روسن نے پاکستان میں بڑھتے سیاسی تشدد پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔امریکی سینیٹر جیکی روسن نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں تمام جماعتوں پر زور دیا کہ اختلافات پر امن انداز میں حل کریں۔امریکی سینیٹر نے کہا کہ قانونی کی حکمرانی اور جمہوریت پر عمل پیرا رہیں۔