لاہور( این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کے دور میں سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق محمد خان بھٹی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے۔وکیل رانا انتظار کے مطابق عدالت نے 3 روزہ ریمانڈ پر محمد خان بھٹی کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے محمد خان بھٹی 25 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن عدالت سے ضمانت ہونے کے بعد ایف آئی اے نے گرفتار کیا۔