کراچی (نیوزڈیسک)پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت50روپے کی کمی کے بعد چوالیس ہزار آٹھ سو روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں ایک ڈالر کی کمی دیکھی گئی۔ جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت گیارہ سو چھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت پچاس روپے کمی سے چوالیس ہزار آٹھ سو روپے، جبکہ دس گرام کی قیمت بیالیس روپے کمی سے اڑتیس ہزار چار سو روپے ریکارڈ کی گئی ہے،جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت چھ سو چالیس روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔