جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کرپشن کے جھوٹے الزامات لگا کر سیاسی فضاءکو خراب نہ کیاجائے، سیدخورشیدشاہ

datetime 12  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کرپشن کے جھوٹے الزامات لگا کر سیاسی فضاءکو خراب نہ کیاجائے۔چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سید علی نواز شاہ کے کیس کے فیصلے کا ازخود نوٹس لیں اور نیب سے وضاحت طلب کریں کہ یہ فیصلہ کیسے دیا۔ہمیں عدلیہ پرمکمل اعتماد ہے لیکن جس ملک میں عدلیہ انصاف فراہم نہ کرے، اس ملک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔کتنے ہی مقدمات بنالیے جائیں پیپلزپارٹی ہر صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے ۔وہ ہفتہ کو پیپلزپارٹی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر سینیٹر سعید غنی ،لطیف مغل ،منظور عباس اور دیگر بھی موجود تھے ۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ سیاست ہمارے لیے عبادت کا درجہ رکھتی ہے ۔ہم حقائق کو عوام کے سامنے لانا چاہتے ہیں ۔ہمارے رکن سندھ اسمبلی علی نواز شاہ جو کہ وزیر بھی رہ چکے ہیں ان پر جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سید علی نواز شاہ سے جیل میںملاقات کو ایسے پیش کیا جیسے کوئی قیامت آگئی ہو ۔کیا ہم اپنے رہنما سے بھی نہیں مل سکتے ۔ان کی سیاست اتنی صاف ہے کہ دشمن بھی ان پر انگلی نہیں اٹھاتا ۔بغیر سوچے سمجھے ایک اچھے انسان پر جھوٹا کرپشن کا الزام لگادیا گیا ہے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…