جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومت کا کم آمدن والوں کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک پٹرولیم ریلیف پیکج کا فیصلہ

datetime 19  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کم آمدن غریب عوام کیلئے 50 روپے لیٹرتک پٹرولیم ریلیف پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پٹرولیم سبسڈی میں موٹر سائیکل، رکشہ،کے علاوہ 800 سی سی سمیت دیگر چھوٹی گاڑیوں استعمال کرنے والے تمام کم آمدن صارفین کو شامل کیا جائے،پٹرولیم سبسڈی کے لئے 50 روپے فی لیٹر تک

کی رقم مختص کی جائے، پیٹرولیم سبسڈی کا عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کم آمدن پٹرولیم صارفین کے لئے پٹرولیم ریلیف پیکج پر جائزہ اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کم آمدن غریب عوام کیلئے 50 روپیفی لیٹر تک پٹرولیم ریلیف پیکیج دیا جائے گا.وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پٹرولیم سبسڈی میں موٹر سائیکل، رکشہ،کے علاوہ 800 سی سی سمیت دیگر چھوٹی گاڑیوں استعمال کرنے والے تمام کم آمدن صارفین کو شامل کیا جائے. انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پیٹرولیم سبسڈی کا عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے اور پٹرولیم سبسڈی پر موثر عمل درآمد کیلئے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے جامع حکمت عملی مرتب کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل, رکشہ اور چھوٹی گاڑیاں کم آمدن عوام کی سواری ہے اس کے لئے پٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے ریلیف کا باعث بنے گی۔ انہوں نے اجلاس کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شدید معاشی مشکلات کے باوجود غریب عوام کی ہر ممکن مدد کے لیے کوشاں ہیں۔وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے اجلاس کو کم آمدن افراد تک پیٹرولیم سبسڈی کی فراہمی کی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پٹرولیم سبسڈی پر موثر عمل درآمد کیلئے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے جامع حکمت عملی مرتب کریں۔ وزیراعظم نے کہاکہ موٹر سائیکل رکشہ اور چھوٹی گاڑیاں کم آمدن عوام کی سواری ہے

اس کے لئے پٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے ریلیف کا باعث بنے گی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت شدید معاشی مشکلات کے باوجود غریب عوام کی ہر ممکن مدد کے لیے کوشاں ہیں۔اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار،وزیراعظم کے مشیر احمد چیمہ, وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ،، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پٹرولیم اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…