پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

کراچی، رواں سال سب سے زیادہ ہلاکتیں پولیس مقابلوں میں ہوئیں

datetime 12  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی میں رواں سال سب سے زیادہ ہلاکتیں پولیس مقابلوں کے دوران ہوئیں جبکہ اس سال شہرمیں مختلف حادثات و واقعات میں 13سو28افراد ہلاک ہوئے۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کیجانب سال رواں کے8ماہ (جنوری تا اگست) کی جاری رپورٹ کے مطابق رواں سال شہر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں پولیس مقابلوں کے دوران ہوئیں جنکی تعداد320ہے جبکہ مجموعی طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ مقابلوں میں401افراد ہلاک ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق فرقہ وارانہ بنیادوں پر68جبکہ سیاسی بنیادوں پر 37افراد کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا۔ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے145افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق لیاری گینگ وار کے دوران 31افراد ہلاک ہوئے جبکہ بم دھماکوں میں13افراد کی موت واقع ہوئی۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ آٹھ ماہ کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے51افراد مارے گئے۔ اس دوران پولیس کے67اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے4اہلکار جاں بحق ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق شہریوں سے لوٹ مار کے دوران ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے 40جبکہ دشمنی کی بنیاد پر 76افراد قتل کئے گئے۔ مختلف واقعات میں 69خواتین اور29بچے بھی ہلاک ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آ کر19جبکہ نشے کی زیادتی کے باعث 33افراد ہلاک ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…