لاہور(آن لائن) لاہور کے تفریحی مقام باغ جناح سے دس فٹ لمبا نایاب نسل کا سانپ نکل آیا جس کو انتظامیہ اور شہریوں نے خوف زدہ ہوکر مار ڈالا ۔ لاہور کے ایک تفریحی مقام باغ جناح سے دس فٹ لمبا چالیس کلو وزنی سانپ نکل آیا جس کو شہریوں اور باغ جناح کی انتظامیہ نے خوف زدہ ہوکر مار ڈالا باغ جناح انتظامیہ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر شاہد اقبال نے بتایا کہ دس فٹ لمبا پائتھن نسل کی مادہ سانپ تھی اس نسل کے سانپ پاکستان میں بہت کم پائے جاتے ہیں کہ یہ لاہور چڑیا گھر سے آیا ہوگا واضح رہے کہ دنیا میں 70فیصد سانپ زہریلے نہیں ہوتے جن میں پائتھن نسل کے سانپ بھی شامل ہیں پائتھن نسل کے سانپ زیادہ تر افریقہ میں پائے جاتے ہیں اور یہ زہریلے نہیں ہوتے اور اپنے خوراک کے لئے چھوٹے جانوروںکا شکار کرتے ہیں جن کو سانپ کنڈلی مار کر شکار کرتے ہیں ۔