کراچی(آن لائن) وسیم اکرم کی اہلیہ شہنیرا اکرم کا کراچی میں جونئیر لیڈر کانفرنس اور حمایت الاسلام یتیم خانے کا دورہ کیا۔ شہنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستانی بچے قائدانہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم کی بیوی شہنیرا نے کراچی میں مصروف دن گزار اور ینگ لیڈرز کانفرنس میں شرکت کی۔ تین روز تک جاری رہنے والی کانفرنس میں دس سال سے سولہ سال تک کے بچے شرکت کر رہے ہیں۔ شہنیرا اکرم نے ینگ لیڈرز کانفرنس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بچے قائدانہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔انہوں نے حمایت الاسلام یتیم خانے کا بھی دورہ کیا اور یتیم خانے کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں۔ شہنیرا اکرم نے بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ کیرم بورڈ اور ٹیبل فٹ بال بھی کھیلی۔ بچے بھی شہنیرا اکرم کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی سے پھولے نہ سمائے۔