منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان چھوڑ کر بھارت جا بسنے والے عدنان سمیع خان بڑی مصیبت میں پھنس گئے

datetime 16  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)پاکستان چھوڑ کر بھارت جا بسنے والے گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان کو بھارت کی زبان ’تیلگو‘ سے ’ہندی‘ کو زیادہ اہم علاقائی ثقافت کے بجائے ملکی ثقافت کو فوقیت دینے پر تنقید کا سامنا ہے۔عدنان سمیع خان نے حال ہی میں تیلگو زبان کے گانے ’ناٹو ناٹو‘ کو آسکر ایوارڈ دیے جانے پر متنازع ٹوئٹس کیں۔ساتھ ہی انہوں نے ریاست آندھرا پردیش

کے وزیر اعلیٰ کو ہندی کے بجائے تیلگو زبان کی تعریف کرنے پر تالاب کا مینڈک بھی قرار دیا۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ نے تیلگو زبان کے گانے ’ناٹو ناٹو‘ کو آسکر ایوارڈ دیے جانے پر مبارک باد کی ٹوئٹ کی، جس میں انہوں نے ’تیلگو‘ جھنڈے کے سب سے اوپر لہرانے کی بات کرتے ہوئے علاقائی زبان کو سراہا۔وزیر اعلیٰ کی مذکورہ ٹوئٹس پر درجنوں معروف شخصیات نے ٹوئٹس کرتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق کیا اور انہوں نے بھی ’تیلگو‘ زبان کی تعریفیں کیں۔تاہم دیگر شخصیات کے بر عکس عدنان سمیع خان نے ہندی کے بجائے تیلگو کو زیادہ اہمیت دینے پر وزیر اعلیٰ کی ٹوئٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تالاب کا مینڈک قرار دیا۔عدنان سمیع خان نے ’جے ہند‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ کے لکھا کہ وہ تالاب کے مینڈک کی طرح سمندر کو دیکھنے سے قاصر ہیں اور وہ ملک کے بجائے اپنے چھوٹے سے علاقے کو سراہ رہے ہیں۔

انہیں شرم آنی چاہئے۔تاہم عدنان سمیع خان کی مذکورہ ٹوئٹ لوگوں کو پسند نہیں آئی اور انہوں نے انہیں کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ علاقائی ثقافت اور زبان کی اپنی اہمیت ہوتی ہے، جنوبی بھارت کے لوگوں نے کبھی ہندی کو غیر اہم نہیں سمجھا، البتہ شمالی ہندوستان والے تیلگو سے نفرت کرتے ہیں۔’زی نیوز‘ کے مطابق اسی طرح عدنان سمیع خان نے اگرچہ ’ناٹو ناٹو‘ کو ایوارڈ دیے جانے پر فلم ساز اور موسیقار کو مبارک باد دی۔

تاہم انہوں نے تیلگو زبان یا جنوبی بھارت کی تعریف کرنے کے بجائے ’ناٹو ناٹو‘ کو ایوارڈ دیے جانے کو بھارت کی شان قرار دیا۔عدنان سمیع خان کی جانب سے ’ناٹو ناٹو‘ کو تیلگو یا مقامی گانا قرار نہ دیے جانے اور تیلگو زبان سے زیادہ ہندی کو اہمیت دینے پر بھی لوگ ان سے ناراض دکھائی دیے اور ان پر الزام لگایا کہ وہ معاملے کو متنازع بنا رہے ہیں۔خیال رہے کہ ’ناٹو ناٹو‘ کو 13 مارچ کو 95 آسکر میلے میں بہترین اوریجنل گانے کے آسکر سے نوازا گیا تھا، مذکورہ گانا بھارت کا آسکر جیتنے والا پہلا گانا بنا تھا۔اس سے قبل ’ناٹو ناٹو‘ کو جنوری 2023 میں گولڈن گلوب ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…