منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

آدھے سر کے درد سے بچنے کے 10مفید طریقے

datetime 31  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) اکثرلوگ آدھے سر کے درد یا مائیگرین سے پریشان رہتے ہیں اور اسے ایک عام سی بیماری سمجھ کر نظرانداز کرتے رہتے ہیں لیکن ماہرین طب کا کہنا ہے کہ آدھے سر کا درس ایک خطرناک بیماری ہے جو کئی بڑی بیماریوں کو جنم دے سکتی ہے بلکہ عالمی ادارہ صحت نے تو اسے خطرناک بیماری اور زندگی بھر کے لیے معذوری قرار دے دیا ہے۔سر درد اور مائیگرین کے ماہر ڈاکٹر سیولپس کومبے کاکہنا ہے کہ آدھے سر کے درد سے 4 فیصد خواتین، 6 فیصد مرد اور 10فیصد بچے متاثر ہوتے ہیں جب کہ عام طور پر یہ بیماری وراثتی طور پر منتقل ہوتی ہے تاہم 10 اہم اقدامات کے ذریعے اس بیماری کے شدید اثرات سے بچا جاسکتا ہے۔بیماری کا فوری پتا لگانا: ڈاکٹر لپس کومبے کا کہنا ہے کہ اکثر لوگ یہ اندازہ نہیں کر پاتے کہ وہ اس بیماری کا شکار ہوگئے ہیں اور انہیں اس وقت پتا چلتا ہے جب اس بیماری کا شدید حملہ ہوتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ جب بھی آپ کو بھوک نہ لگے تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔علامات کا جاننا: عام طور پر اسٹریس، پانی کی کمی (ڈی ہائیڈریشن) کھانا نہ کھانا اور ہامونل تبدیلیاں آدھے سر کے درد کی واضح علامات ہیں۔میکمل نیند لیں: جو لوگ نیند پوری نہیں کرتے یا حد سے زیادہ سوتے ہیں وہ اکثر آدھے سر کے درد کا شکار ہوجاتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ نیند کو پوری کرنے کی کوشش کریں۔پین کلر ساتھ رکھیں: ڈاکٹر لپس کومبے کا کہنا ہے کہ آدھے سر کے درد کا شکار مریضوں کو یہ بات ذہن میں رکھنا ہوگی کہ انہیں کتنے عرصے تک اس کا علاج خود کرتے رہنا ہے اگرچہ فوری علاج کے لیے ایسے مریضوں کو دوائی ساتھ رکھنی چاہیے تاہم بیماری زیادہ طویل ہونے کی صورت میں فوری معالج سے رابطہ کریں۔روزانہ ورزش کریں: ایسے مریضوں کو چاہیے کہ وہ ہفتے میں 3 یا 4 دن روزنہ 30 منٹ ورزش کریں جو انہیں اس بیماری پر قابو پانے میں مدد دیتی ہے۔
پانی زیادہ پیئیں: ماہرین طب کا کہنا ہے کہ مائیگرین کا شکار لوگوں کو چاہیے کہ وہ ایک دن میں کم از کم 2 لٹر پانی پیئیں اور زیادہ کافی، چائے اور کولڈ ڈرنک سے پرہیز کریں۔
تمباکو نوشی سے پرہیز: ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زیادہ سگریٹ نوشی اور شراب نوشی اور آدھے سر کے درد میں گہرا تعلق ہے اس لیے ضروری ہے کہ اس مرض کا شکار لوگ ان سے اشیا پرہیز کریں۔
ایکوپینکچر طریقہ علاج: سر درد سے نجات کا ایک بہترین طریقہ علاج ایکو پنکچر کا طریقہ ہے جس سے سر کے درد کا بہترین علاج موجود ہے۔
کیمیکل ملے کھانوں اور مشروبات سے پرہیز: مائیگرین کا شکار افراد کو چاہیے کہ وہ چیز، ریڈ وائن اور شراب سے پرہیز کریں یہ اشیا درد کو اور بھی بڑھا دیتی ہیں۔
اگر اسٹریس محسوس کریں تو فوری علاج کریں: اگر اسٹریس محسوس کریں تو فوری علاج کریں، ابتدائی طور پر لمبی واک اور یوگا کی مشقوں سے کام لیں اس سے سر کا درد کم کرنے میں مدد ملتی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…