جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

چیک ریپبلک میں چیچن صدررمضان قدیروف کا قیمتی گھوڑا چوری

datetime 9  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پراگ(این این آئی)چیک ریپبلک میں رمضان قدیروف کا گھوڑا چوری کرلیا گیا۔ چیچنیا کے صدر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا گھوڑا زازو 2014 کے بعد مغربی پابندیوں کا پہلا شکار بن گیا ہے ۔ پابندیوں نے انہیں اور ان کے خاندان کو نشانہ بنایا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قدیروف نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ “2014 کے بعد سے زازو مجھے ، میرے خاندان اور میری ٹیم کو نشانہ بنانے والی مغربی پابندیوں کا پہلا شکار بن گیا ہے۔رمضان قدیروف نے مزید کہا کہ ان کا گھوڑا کسی نامعلوم گروہ نے چوری کر لیا۔ حیران ہیں کہ ایسا کیسے ہوا اور پولیس کے گشت نے ایسا کیسے ہونے دیا۔ قدیروف نے کہا میں اتفاقات پر یقین نہیں رکھتا لیکن میں کہہ سکتا ہوں کہ زازو کو چرانے والے اتنے احمق ہیں کہ انہوں نے ایک منظور شدہ گھوڑا چرانے کا بھی سوچا۔ رشیا ٹوڈے کی ویب سائٹ پر موجود رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ چور اس حد تک چالاک ہیں کہ پولیس نے انہیں ان کے معاملات کا پتہ لگانے کے قابل نہیں بنایا۔قدیروف نے خدشہ ظاہر کیا کہ گھوڑا زاز و غلط ہاتھوں میں چلا جائے گا اور اسے نقصان اٹھانا پڑے گا۔قدیروف اپنے گھوڑے پرقدیروف اپنے گھوڑے پرواضح رہے چیک میڈیا نے کل منگل کو مغربی چیک کے علاقے لیتومریز کے گاں کرب چیتسی کے ایک اصطبل سے چیچن صدر کے گھوڑے کی چوری کا انکشاف کیا تھا ۔ اس گھوڑے کی قیمت 18 ہزار ڈالر بتائی گئی ہے۔چیک پولیس نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ کرب چیتسی گاں کے اصطبل میں سے ایک گھوڑا چوری ہو گیا ہے۔ اندازہ ہے کہ چوری ہفتے کی رات ہوئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…