ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

عمران خان کے بیانات نشر کرنے پر پابندی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

datetime 8  مارچ‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر مکمل پابندی کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد بلال حسن نے پیمرا کی جانب سے

عمران خان کی تقریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کے خلاف عمران خان کی درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی ۔ عمران خان کی جانب سے بیرسٹر احمد پنسوتا پیش ہوئے ۔ موقف اختیار کیا گیا کہ پیمرا نے عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ بیانات اور تقاریر پر پابندی لگانا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔وکیل کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کے پاس عدالت کے علاہ کوئی اور آپشن موجود نہیں لہذا عدالت پیمرا کی جانب سے لگائی گئی پابندی فوری طور پر کالعدم قرار دے ۔ دوران سماعت عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔یاد رہے کہ رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ نے پٹیشن کے ساتھ پیمرا کا آرڈر نہ لگانے پراعتراض لگا دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…