منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ایئرکارگوایجنٹس اور فریٹ فارورڈرزکے پھرہڑتال کرنے کاخدشہ

datetime 11  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) وفاقی وزارت خزانہ کی 8 فیصد ٹرن اوورٹیکس سے متعلق فیصلے میں تاخیری حربوں سے دلبرداشتہ ایئرکارگوایجنٹس اور فریٹ فارورڈرز کی جانب سے دوبارہ ملک گیر ہڑتال کاخدشہ ہے۔
ذرائع نےنجی ٹی وی کو بتایا کہ نے ٹرن اوورٹیکس سے متعلق مسائل کے حل کیلیے حکومت نے ایک ہفتے کی مہلت طلب کی اور 11 ستمبرتک مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا لیکن وزارت خزانہ نے ایئرکارگو ایجنٹس ایسوسی ایشن اورپاکستان انٹرنیشنل فریٹ فارورڈرز ایسوسی ایشن کو بذریعہ فیکس 5 رکنی کمیٹی قائم کرنے کی اطلاع دی جس میں ہدایت کی گئی کہ وہ 16 ستمبرکو اسلام آباد آکر اپنی پریزینٹیشن خصوصی کمیٹی کو دیں۔فریٹ فارورڈرز اور ایئرکارگو ایجنٹس کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کی سست رفتارسرگرمیوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکومت انکے مسائل حل کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، اگر وعدے کے مطابق فوری کمیٹی بنادی جاتی توکمیٹی11 ستمبر تک سفارشات مرتب کر کے اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کردیتی۔ انہوں نے بتایا کہ ایئرکارگوایجنٹس اور فریٹ فارورڈرز 8 فیصد ٹرن اوورٹیکس ادا کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے کیونکہ وہ صرف2 فیصد مارجن پرخدمات فراہم کرتے ہیں،اس لیے کمیٹی کو ٹرن اوور ٹیکس کے خاتمے کا فیصلہ کرے ورنہ وہ ہڑتال پر مجبورہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…