پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

مریم نواز کے ٹرک کے حوالے سے انتہائی خوبصورت انداز میں ذکر سے اسٹیج اور پنڈال میں قہقہے

datetime 3  مارچ‬‮  2023 |

گوجرانوالہ ( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز گوجرانوالہ میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں ٹرک لے آئیں ، سینئر لیگی رہنما نے اپنی تقریر کے دوران ٹرک کے حوالے سے اس قدر خوبصورتی کے ساتھ ذکر کیا کہ اسٹیج اور پنڈال میں قہقے بکھر گئے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے گوجرانوالہ میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری اور ان کے بھائی کی مبینہ آڈیو لیک میں ٹرک کے حوالے سے ہونے والی گفتگو کو اپنے خطاب کا حصہ بنایا ۔ اس دوران مریم نواز نے اپنے پیچھے سکرین پر ٹرک کی تصویر دکھائی گئی جس پر ٹرک پھڑیا گیا تحریر تھا جبکہ اس کے بعد انہوں نے پوچھا ٹرک کہاں ہے جس پر انہیں پلاسٹک کا ٹرک پکڑایا گیا جسے انہوں نے پنڈال میں موجود لوگوں کو دکھایا ۔ انہوں نے فواد چوہدری کی مبینہ آڈیو لیک کا ذکر کرتے ہوئے کہا ٹرک پھڑیا گیا جے ۔ مریم نواز نے کہا کہ اب یہ نہ کہہ دینا ٹرک مریم نواز چلا رہی تھی ، ہم اس ٹرک کے چاروں ٹائر پنکچر کر کے اسے گھر بھیجیں گے۔ مریم نواز کے ٹرک کے حوالے سے ذکر پر اسٹیج پر بیٹھے رہنما اور پنڈال میں موجود کارکنا ن بے حد محظوظ ہوئے اور قہقے لگاتے رہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…