پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری کا پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا اعلان

datetime 1  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شرقپورشریف( این این آئی)سابق رکن صوبائی اسمبلی صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری نے پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے این اے 114اور پی پی 139 کا الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون و آئین اور عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جلیل احمد شرقپوری

نے کہا کہ قانون اور آئین کی پاسداری کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے 90دن کے اندر اندر انتخابات کروانے کا حکم جاری کرنے کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے اور عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے، دوسری جانب آئین کے ساتھ کھلواڑ کا سوچنے والوں کو بھی ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دوسرے لوگوں کی نسبت پانچ سو سال پہلے جنت میں جائیں گے کیونکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث مبارکہ ہے کہ دو مسلمانوں کے درمیان صلح کروانے والا بندہ 500 سال پہلے جنت میں داخل ہو جائے گا جبکہ عمران خان کی وجہ سے تو 13 جماعتیں اکٹھی ہوگئی ہوئی ہیں اور ان کے درمیان صلح ہوچکی ہوئی ہے اور آج یہ سب عمران خان ہی کی وجہ سے اکٹھے ہیں۔ اس موقع پر میاں جلیل احمد شرقپوری نے حلقہ بھر سے ساتھیوں اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے بارہا اصرار کے بعد حلقہ این اے 114 اور پی پی 139 سے پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے بھرپور الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…