منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

دی ہنڈرڈ پلیئرز ڈرافٹ،بابر رضوان اور شاہین شاہ مہنگے ترین کھلاڑی

datetime 1  مارچ‬‮  2023 |

انگلینڈ ( این این آئی) انگلش کرکٹ بورڈ نے رواں برس ہونے والے دی ہنڈرڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پلیئرز ڈرافٹ کے لئے پاکستان سے 58مرد اور 8خواتین کرکٹرز کی رجسٹریشن کی ہے۔مینز ہنڈرڈ میں شاہین آفریدی،کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کو ایک لاکھ پانڈ کی کے ریزرو پرائس کے

ساتھ جب کہ محمد عامر، حارث رئوف اور نسیم شاہ کو 60ہزار پائونڈ کی ریزرو پرائس کے ساتھ مقرر کیا گیا ہے، پاکستان کے شاداب خان کو برمنگھم فونیکس کے اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا تھا۔مینز ہنڈرڈ ڈرافٹ کیلئے حسن علی، فہیم اشرف اور فخر زمان کی 50ہزار، محمد حفیظ اور عماد وسیم کی ریزرو پرائس 40ہزار پانڈ طے کی گئی ہے۔پاکستان کے دیگر کھلاڑی ہنڈرڈ کے ڈرافٹ میں بغیر کسی ریزرو پرائس کے رجسٹرڈ ہیں، بغیر ریزرو پرائس کے رجسٹرڈ پلیئرز میں ابراراحمد، سرفراز احمد، عمر اکمل، آصف علی حیدر علی، صائم ایوب، شاہنواز دھانی، عماد بٹ، محمد حسنین، محمد حارث، اعظم خان، شرجیل خان، صہیب مقصود، شان مسعود، محمد نواز، عثمان قادر، رومان رئیس، وہاب ریاض، عبداللہ شفیق، خوشدل شاہ، امام الحق اور عامر یامین شامل ہیں۔دوسری جانب ویمن ہنڈرڈ کیلئے بھی پاکستان کی 8 خواتین کرکٹرز رجسٹرڈ ہوئی ہیں جن میں فاسٹ بولر ڈیانا بیگ 25 ہزار پانڈ ریزرو پرائس کے ساتھ دوسری مہنگی ترین پلیئرزکی فہرست میں شامل ہیں۔پاکستان کی جویریہ رف 18 ہزار 750 پاونڈ کی ریزرو پرائس کے ساتھ ویمن ہنڈرڈ کے ڈرافٹ میں شامل ہیں۔ارم جاوید ، ندا ڈار، فاطمہ ثنا، عروج شاہ، منیبہ صدیقی اور ماہم طارق بغیر ریزرو پرائس کے رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔یکم اگست سے ہونیوالے دی ہنڈرڈ کے پلیئرز ڈرافٹ 23 مارچ کو منعقد ہوں گے۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…