اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا تو ملک میں خون خرابہ ہو گا‘ شیخ رشید

datetime 1  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا تو ملک میں خون خرابہ ہو گا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی جمہوری تایخ کا اہم ترین دن ہے،

معاشی، سماجی و سیاسی استحکام ملے گا یا ملک سیاسی انتشار و خلفشار میں چلا جائے گا، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے آئی ایم ایف نے 98 جیسی 4 مزید سخت شرائط کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موڈیز نے ریٹنگ بھی کم کردی اور ڈیفالٹ کے خطرے کی گھنٹی بھی بجا دی ہے، سیلز ٹیکس بھی 17سے 18فیصد کر دیا گیا ہے، ایل پی جی بجلی مہنگی اورپیٹرول نایاب ہونے جا رہا ہے، پاکستان غریب کے لیے بڑی جیل اور ڈیتھ زون بنتا جا رہا ہے، کوئی سمندر، کوئی سڑک پر اور کوئی گھر پر بھوک کا مارا مر رہا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ 10مہینے میں حکومت کی کوئی کارکردگی سوائے اپنے کیس ختم کرانے کے کچھ نہیں، ججوں کو تقسیم کرنے کی 1998ء جیسی سازش ہو رہی ہے، ملک 98 کے حالات میں جا رہا ہے۔بعدازاں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا تو ملک میں خون خرابہ ہو گا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…