ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات نے تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ تین دن بارشوں کی پیشگوئی کر دی

datetime 27  فروری‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) محکمہ موسمیات نے بروز منگل سے جمعرات کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے تمام محکموں کو الرٹ جاری کر دیا ہے اور کہا ہے کہ بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں منگل کی شام کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی

اور جمعرات کو ملک کے بالائی علاقوں اور وسطی علاقوں تک پھیل جائیں گی اور جمعرات تک شمالی علاقہ جات میں موجود رہیں گی جس کے باعث منگل کی رات سیجمعرات کے دوران مری، ، گلیات، کشمیر گلگت بلتستان، چترال، دیر ،سوات ،مانسہرہ، ہری پور، ایبٹ آباد میں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہیں اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور برفباری کی بھی توقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار ،گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد ،منڈی بہاوالدین ، سیالکوٹ نارووال، لاہور ،فیصل آباد ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ ،قصور، شیخوپورہ، خوشاب، میانوالی، سرگودھا سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع جبکہ خیبرپختونخوا کیاضلاع پشاور ،کوہاٹ، چارسدہ ،نوشہرہ ، صوابی وغیرہ جبکہ بلوچستان کے اضلاع جیکب آباد، لاڑکانہ، کوئٹہ، خضدار، نصیرآباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن اور پشین میں بھی تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، اس دوران چند مقامات پرموسلادھاربارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے، محکمہ موسمیات نیتمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ، اس دوران بارانی علاقوں میں تیز ہوائوں اور ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان کا بھی خطرہ ہے، بارش پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بارانی علاقوں میں فصلوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی، خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں گلگت بلتستان ،کشمیر، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے، بارش کے دوران دن کے درجہ حرارت میں پانچ سے سات ڈگری سنٹی گریڈ تک کمی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز بھی مطلع ابرآلود رہا اس دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت بعض مقامات پر بارش ہوئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…