اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس جاری

datetime 27  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ نے نقیب اللہ کیس میں بری ہونے والے سابق ایس ایس پی راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کردیا۔سپریم کورٹ میں جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے

سابق ایس ایس پی راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔سابق ایس ایس پی راؤ انوار نے نقیب اللہ کیس میں ٹرائل کورٹ سے بریت کے بعد اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔دورانِ سماعت عدالت نے کہا کہ وکیل کے مطابق راؤ انوار کے خلاف جو کیس تھا وہ اب ختم ہوچکا ہے اور راؤ انوار کسی اور کیس میں مطلوب بھی نہیں۔عدالت نے درخواست پر مختصر سماعت کے بعد وزارت داخلہ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ راؤ انوار کا نام نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا، ٹرائل کورٹ نے اس کیس میں راؤ انوار کو بری کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…