منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

لاہور میں ٹی ایل پی نے دکانیں زبردستی بند کرادیں

datetime 27  فروری‬‮  2023 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی ایل پی کی ڈنڈا بردار فورس نے تاجروں کے انکار پر لاہور میں کشمیر بلاک، کراچی بلاک، اعظم مارکیٹ اور دیگر بازاروں کو زبردستی بند کرادیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ایل کی جانب سے آج مہنگائی کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

تاجروں نے ٹی ایل پی پر زبردستی دکانیں بند کرانے کا الزام عائد کیا ہے۔تاجروں کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کی ڈنڈا بردار فورس نے کشمیر بلاک، کراچی بلاک، اعظم مارکیٹ، نیو عالمگیر مارکیٹ شاہ عالم اور اطراف کو زبردستی بند کرادیا، یہ لوگ دینی نعرے لگا رہے ہیں اور دکانیں کو زبردستی بند کرا رہے ہیں۔صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ اور صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ کشمیر بلاک ملک زمان نے بتایا کہ تحریک لبیک کے کارکنان 50 موٹر سائیکلوں پر ٹولیوں کی شکل میں مارکیٹوں میں گھوم رہے ہیں، بند روڈ نیازی اڈہ، شیزان فیکٹری کے اطراف بھی دکانیں بند کرادیں۔اطلاعات ہیں کہ بند روڈ کے قریب شہر کی سب سے بڑی فرنیچر مارکیٹ کے تاجران بھی پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ دینی نعرے کو جواز بنا کر کسی پر بھی چڑھائی کردیتے ہیں، نہ ان کے خلاف ہیں نہ حق میں، ایسے حالات میں فرنیچر مارکیٹ بند کردیں گے۔اسی طرح اچھرہ بازار میں تحریک لبیک کے جتھے نے دکانیں بند کرادیں۔ تحریک لبیک کے کارکنان کا جتھا ہال روڈ بھی پہنچ گیا۔ تحریک لبیک کے کارکنان نے ہال روڈ کا داخلی راستہ بند کردیا۔ تحریک لبیک زبردستی شہر میں ہڑتال کروانے پر تل گئی، پیپر مارکیٹ گنپت روڈ بھی تحریک لبیک کے کارکنان نے بند کرادیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…