ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

مشیر ہوتا تو شہباز شریف کو حکومت نہ لینے کا مشورہ دیتا، چوہدری نثار

datetime 24  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)سابق وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مشیر ہوتا تو شہباز شریف کو حکومت نہ لینے کا مشورہ دیتا،اس وقت مشکلات ہیں، بروقت انتخابات نہ ہوئے تو ان میں مزید اضافہ ہو گا، میں الیکشن آزاد حیثیت میں لڑوں گا۔میڈیا سے گفتگو میں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ

میں تنقید کی سیاست میں نہیں پڑوں گا، شہباز شریف کا مشیر ہوتا تو ان سے کہتا کہ حکومت نہ لو۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو کہتا اگر حکومت لو تو صرف 3، 4 دن کیلئے اور انتخابات کا اعلان کردو۔چوہدری نثار نے کہا کہ اس وقت اور 71ء کی صورتحال میں بڑا فرق ہے، اس وقت صرف ایک بھارت دشمن تھا۔انہوںنے کہاکہ اس وقت مشکلات ہیں، بروقت انتخابات نہ ہوئے تو ان میں مزید اضافہ ہو گا، میں الیکشن آزاد حیثیت میں لڑوں گا۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں غیر متنازع انتخابات ہونے چاہئیں، انتخابات 2 ماہ آگے یا پیچھے بعد کی بات ہے مگر غیر متنازع ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی متنازع الیکشن پاکستان کی تباہی کا موجب بنے، غیر متنازع انتخابات کے لیے غیر متنازع نگراں حکومت ہونی چاہیے۔چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ نگراں حکومت ہر پارٹی کے اتفاق سے بنے، ضمنی انتخابات پہلے ہوں، صوبائی یا جنرل الیکشن اس سال ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…