ہفتہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2025 

آئین میں تمام آئینی عہدوں کی ذمہ داریوں کا تعین کر دیا گیا ہے ، سب کو پاسداری کرنی چاہیے‘ قمر زمان کائرہ

datetime 22  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آئین میں تمام آئینی عہدوں کی ذمہ داریوں کا تعین کر دیا گیا ہے ، سب کو آئین کی پاسداری کرنی چاہیے ،یہاں لیڈرضمانتیں لے رہے ہیں اور کارکنوں کو زبردستی جیلوں میں دھکیل رہے ہیں ،

سیاست میں اس طرح کا دوہرا معیار نہیں چل سکتا ،بابائے سوشلزم شیخ محمد رشید کی قربانیوں کا تذکرہ کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں،ذوالفقار علی بھٹو ان کابے حد احترام کرتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین،وفاقی وزیر بابائے سوشلزم مرحوم شیخ محمد رشید کی بیسویں برسی کی مناسبت سے منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سید حسن مرتضی ،رانا فاروق سعید،اسلم گل،چودھری منظور احمد،فیصل میر،خالد بٹ،قیوم نظامی ،میاں منیر،شاہدہ جبیں،عزیز الرحمن چن،مشتاق لاشاری،ڈاکٹر مظہر عباس،سعید ہاشمی،چیئرمین برابری پارٹی جود احمد،دانشور فرخ سہیل گوئندی، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈائریکٹر رسول بخش بہرام،پیر ناظم حسین شاہ،سینئر صحافی افضل ایوبی،سابق صدر لاہور ٹیکس بار قاری حبیب الرحمن زبیری ،رضا اشفاق سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔شرکاء کی جانب سے مرحوم بابائے سوشلزم شیخ محمد رشید اور کے ساتھیوں کی پیپلزپارٹی اور عوام کے لئے خدمات پر بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر اجتماعی فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…