پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

بھارتی ہندوانتہا پسند تنظیم آرایس ایس نے بھی مودی کوگجرات فسادات کاذمہ دار قراردیدیا

datetime 21  فروری‬‮  2023 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی انتہاپسند ہندوتنظیموں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)اور آر ایس ایس کے درمیان پھوٹ پڑ گئی،گجرات فسادات پر بی جے پی اور آرایس ایس کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا، آر ایس ایس کے سربراہ ادھوٹھاکرے نے مودی کو گجرات فسادات کا ذمہ دار قرار دیدیا

جس کے بعد بی جے پی کا عسکری ونگ خود بھی مودی سرکار پر برس پڑا،بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)اور آر ایس ایس کے درمیان پھوٹ پڑ گئی،ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ ادھوٹھاکرے نے مودی کو گجرات فسادات کا ذمہ دار قرار دیدیااورکہاکہ سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے گجرات فسادات کے دوران مودی کو راج دھرما نبھانے کا حکم دیا تھا،واجپائی نے مودی کو فسادات کے دوران اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ادا کرنے کو کہا تھا،ادھوٹھاکرے کے مطابق 2004انتخابات میں شکست پر واجپائی نے مودی سے استعفیٰ بھی طلب کیا تھا، بال ٹھاکرے نے مودی کا سیاسی کیریئر بچانے میں کلیدی کردار ادا کیا،بال ٹھاکرے نے واجپائی کو مودی کے استعفے کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا،اگر بال ٹھاکرے مودی کی پشت پر کھڑا نہ ہوتا تو مودی ا?ج وزیراعظم نہ ہوتا،ادھو ٹھاکرے نے کہا بی جے پی ہندوتوا کے نظریے سے پیچھے ہٹ رہی ہے، مودی کے گجرات فسادات میں ملوث ہونے کے ناقابلِ تردید ثبوت منظرعام پر آچکے ہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا بھارتی عوام ایسے شخص کو دوبارہ وزیراعظم منتخب کریں گے جسکے جرائم کے خلاف اپنے اور عالمی میڈیا میں بھی ثبوت آچکے ہیں، کیا تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے والا مودی خطے اور عالمی دنیا کیلیے مزید خطرناک ثابت نہیں ہوگا؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…