جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

انوشکا شرما کا ڈیبیو فلم ’رب نے بنا دی جوڑی‘ سے متعلق دلچسپ انکشاف

datetime 19  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے فلمی کیریئر کی پہلی فلم ’رب نے بنا دی جوڑی‘ کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا ہے۔انوشکا شرما نے نیٹ فلکس کی دستاویزی سیریز ’دی رومینٹکس‘ کی ایک قسط میں انکشاف کیا کہ آدتیہ چوپڑا نے ان سے اپنے

ڈیبیو پروجیکٹ ’رب نے بنا دی جوڑی‘ کو ابتدائی طور پر والدین سے بھی چھپانے کو کہا تھا۔اْنہوں نے بتایا ہے کہ سب کچھ پوشیدہ تھا، کسی کو اس فلم کے بارے میں کچھ پتہ نہیں تھا اور آدتیہ نہیں چاہتے تھے کہ کسی کو پتہ چلے کہ اس فلم میں مرکزی کردار میں کون سی اداکارہ اسکرین پر نظر آنے والی ہے۔انوشکا نے مزید بتایا ہے کہ آدتیہ چوپڑا نے باقاعدہ مجھ سے کہا تھا کہ آپ کسی کو نہیں بتا سکتیں یہاں تک کہ آپ اپنے والدین کو بھی نہیں بتا سکتیں کہ آپ اس فلم کے مرکزی کرداد کے لیے کاسٹ ہوئی ہیں۔اداکارہ نے یہ بھی کہا ہے کہ آدتیہ چوپڑا کی یہ بات سن کر مجھے بہت عجیب لگا کہ والدین کو بھی نہ بتائوں کے فلم میں ہیروئین کا کردار مجھے ملا ہے۔واضح رہے کہ فلم ’رب نے بنا دی جوڑی‘ بھارتی فلم انڈسٹری کی نمایاں ترین فلموں میں سے ایک تھی، اس فلم میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔فلم کی کہانی سریندر ساہنی نامی ایک سادہ طبیعت کے آدمی کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو تانی نامی ایک لڑکی سے محبت کرتا ہے، ان دونوں کی شادی حادثاتی طور پر ہو جاتی ہے اور پھر سریندر ساہنی شادی کے بعد اپنا حْلیہ مکمل طور پر بدل کر تانی کو متاثر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔اس فلم کی کہانی کے ذریعے بنیادی طور پر ایک سادہ سا پیغام دیا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کا عام ہونا کوئی بری بات نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…