اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

نہ عمران خان مسلط ہوتا نہ آئی ایم ایف آتا نہ عمران خان معاہدہ توڑتا نہ آج منی بجٹ آتا ، حافظ حمد اللہ

datetime 16  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ نہ عمران خان مسلط ہوتا نہ آئی ایم ایف آتا، نہ عمران خان معاہدہ توڑتا نہ آج منی بجٹ آتا ،منی بجٹ کا نام عمران بجٹ رکھا جائے ،عمران کا فیض آئی ایم ایف، معیشت اور

مہنگائی کی تباہی لایا ۔ اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ آج مہنگائی عمران کا فیض جاریہ ہے ،عمران کے فیض کے چرچے لندن میں بھی جاری ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کے خلاف ڈیلی میل میں جھوٹی خبر شائع کرانے والے کے بارے میں ڈیلی میل میں سچی خبر شائع ہوئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ سابقہ اہلیہ نے گواہی دی کہ ٹیریان عمران خان کی بیٹی ہے لیکن آرٹیکل 62 اور 63 پر مکمل خاموشی طاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئین کی یہ دو شقیں کیا معطل ہو چکی ہیں یا آئین کا حصہ نہیں رہیں؟ ،عمران خان کے لئے عدلیہ کی دریا دلی پر رشک آتا ہے ،علی وزیر حسرت سے یہ سب دیکھتا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ تقریر نہ کرو، جیل بھرو،جیل جانے کی باری آئی تو بزرگی اور بیماری یاد آگئی۔ انہوںنے کہاکہ جیب بھرنے کیلئے کپتان اور جیل بھرنے کے لئے عوام؟ ،عمران خان بزرگ ہے نہ بیمار ہے، وہ صرف فنکار ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…