ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملکی تاریخ میں پہلی بار یونیفائیڈ گیس ٹیرف متعارف کرا دیا گیا

datetime 16  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے 15فروری 2023 ء کی رات گیس کے نظام میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔روزنامہ جنگ میں خالد حنیف کی شائع خبر کے مطابق نوٹیفکیشن نمبر ایس آر او (ون) 2023ء جاری کیا گیا ہے جس کی نقول وزارت توانائی‘ وزارت پٹرولیم‘ وزارت خزانہ‘ سیکرٹری ٹو وزیراعظم‘ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹری صاحبان

اور متعلقہ محکموں کو بھیج دی گئی ہیں۔ اس نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جنوری 2023ء سے ہو گا۔ اس نوٹیفکیشن میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ‘ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ جاری کیا گیا ہے۔ اوگرا کے ترجمان نے بتایا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار دونوں گیس کمپنیوں کیلئے صنعتی‘ تجارتی اور گھریلو صارفین کیلئے یونیفائیڈ ریٹس کا یکساں نظام یکم جنوری 2023ء سے استعمال ہونیوالی گیس پر ہو گا۔ اس سے پہلے ملک بھر میں گیس کی تاریخ میں ہمیشہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے ریٹس زیادہ رکھے جاتے تھے جبکہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے ریٹ کم ہوا کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کے حوالے سے جو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اسکے مطابق اوگرا نے گیس کے نرخوں میں 113فیصد اضافے کا فیصلہ ملک بھر کیلئےکر دیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی ایڈوائس پر گیس ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے۔

گھریلو صارفین سمیت مختلف شعبوں کیلئے گیس 16سے لیکر 113فیصد مہنگی کر دی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گھریلو صارفین کو پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ کی 13کیٹگریز میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ پروٹیکٹڈ صارفین پر 50روپے فکس چارجز عائد ہوا کرینگے۔ نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 500روپے فکس چارجز عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ماہانہ سو یونٹ والے گیس صارفین کیلئے گیس سو روپے فی ملین ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) مہنگی ہو گئی ہے۔

ڈیڑھ سو یونٹ ماہانہ والے گھریلو صارفین کیلئے گیس 47روپے ایم ایم بی ٹی یومہنگی کی گئی ہے۔ دو سو یونٹ ماہانہ والے گھریلو صارفین کیلئے گیس 247روپے ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہو گی۔ تین سو یونٹ ماہانہ والے گھریلو صارفین کیلئے گیس 362روپے ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہو گئی ہے۔ ماہانہ چار سو گھریلو صارفین کیلئے گیس 893روپے ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔

پروٹیکٹڈ کیٹگری میں اعشاریہ دو پانچ کیوبک ہیکٹر میٹر تک استعمال کرنے والے صارفین کیلئے 121روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ریٹس مقرر کئے گئے ہیں جبکہ اعشاریہ پانچ کیوبک ہیکٹر میٹر تک استعمال کرنے والے صارفین کیلئے 150روپے فی ایم ایم بی ٹی یو‘ اعشاریہ 6کیوبک ہیکٹر میٹر کیلئے 200روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ اعشاریہ 9کیوبک ہیکٹر میٹر کیلئے 250روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے ریٹس مقرر کئے گئے ہیں۔

دوسری طرف نان پروٹیکٹڈ کیٹگری میں اعشاریہ دو پانچ کیوبک ہیکٹر میٹر تک کیلئے 200روپے فی ایم ایم بی ٹی یو‘ اعشاریہ 6کیوبک ہیکٹر میٹر کیٹگری کیلئے 300روپے فی ایم ایم بی ٹی یو‘ ایک کیوبک ہیکٹر میٹر تک کیلئے 400روپے فی ایم ایم بی ٹی یو‘ ایک اعشاریہ پانچ کیوبک ہیکٹر میٹر کیلئے 600روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ریٹس مقرر کئے گئے ہیں۔

2کیوبک ہیکٹر میٹر کیلئے 800 جبکہ 3کیوبک ہیکٹر میٹر کیلئے 1100روپے فی ایم ایم بی ٹی یو‘ 4کیوبک ہیکٹر میٹر تک کیلئے 2000جبکہ اس سے زیادہ کے استعمال کے اوپر 3100روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ریٹس لاگو ہونگے۔ سپیشل کمرشل صارفین جن میں روٹی تندور وغیرہ شامل ہیں ان کیلئے اعشاریہ پانچ ہیکٹر میٹر کیوبک استعمال پر 110روپے فی ایم ایم بی ٹی یو۔

ایک ہیکٹر میٹر کے استعمال پر بھی 110روپے‘ 2ہیکٹر میٹر کیوبک کے استعمال پر 220روپے اور تین ہیکٹر میٹر کیوبک کیلئے بھی 220روپے ریٹس ہونگے۔ تین ہیکٹر میٹر کیوبک سے زیادہ کے استعمال پر 700روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ریٹس لاگو ہونگے۔ باقی کمرشل صارفین جن میں کیفے‘ بیکریز‘ چائے کے اسٹالز‘ کینٹین‘ برف فیکٹری‘ حجام کی دکانیں‘ دھوبی‘ ہوٹلز‘ مالز‘ سینماز‘ کلب‘ تھیٹرز اور دوسرے پرائیویٹ اور کمرشل اداروں کیلئے 1650روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا فلیٹ ریٹس مقرر رہے گا۔

ایسے تمام صارفین جو انڈسٹری کا خام مال استعمال کر کے تیار مال بنانے والے صارفین کیلئے 1200روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا فلیٹ ریٹ لاگو ہو گا۔ بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس جو اپنے ذاتی استعمال کیلئے یا سرکلر پاور کو بیچنے کیلئے کام کر رہے ہیں ان کیلئے 1200روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا فلیٹ ریٹ لاگو کیا گیاہے۔

ترجمان اوگرا کے مطابق وزارت توانائی‘ پٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمت فروخت کے حوالے سے وفاقی کابینہ کی توثیق کے بعد رابطہ کمیٹی کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ یکم جنوری 2023ء سے نافذ العمل ہو گا۔ اوگرا نے مذکورہ فیصلہ ملنے کے بعد قدرتی گیس کے ہر کیٹگری کے صارف کیلئے گیس کی قیمت فروخت کے بارے میں الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…