بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

ایف بی آر نے مختلف اشیاء پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا

datetime 15  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایف بی آر نے مختلف اشیاء پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا ۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور گیجٹس پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کردیا گیا، موبائل، اسمارٹ فونز، آئی پوڈز پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کردیاگیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق سینکڑوں الیکٹرونکس پر

سیلز ٹیکس 18 فیصد کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی وی، ایل ای ڈی اور ایل سی ڈی سیلز ٹیکس 18 فیصد کردیا گیا۔نو ٹیفکیشن کے مطابق جوسر، بلینڈرز، شیکرز اور دیگر الیکٹرنکس مشینری پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کردیا گیا،گاڑیوں کے شیمپو، گاڑی چمکانے کی کریم اور دیگر سامان پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کردیا گیا،پرفیوم اور برانڈڈ عطر پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کردیاگیا،تمام اشیا پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کردی گئی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈبے میں بند تمام اشیا پر سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا، خوردنی تیل، بسکٹ، جام، جیلی، نوڈلز سب مہنگے ہوگئے ،بچوں کے کھلونے، چاکلیٹ، ٹافیاں سب ہر سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین کے لیے میک اپ کا سامان، مسکارے، کہ اسٹک، سب پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگا دیئے گئے ،شیمپو، کریم، لوشن، صابن اور ٹوتھ پیسٹ پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کردیا گیا،ہیئر کلر، ہیئر ریموو کریم، ہیئر جیل اور ہیئر سیرم پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کردیا گیا ،شیونگ فوم، شیونگ جیل، شیونگ کریم اور شیونگ بلیڈز پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…