کراچی (نیوزڈیسک) سپریم کورٹ کی سینئر وکیل نے اپنے شوہر (ایڈیشنل سیشن جج )کی جانب سے دوسری شادی کرنے پر سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانو ن میں بیوی کی مرضی کے بغیر دوسری شادی کرنے کی اجازت نہیں ۔ متعلقہ فورم نہ ہونے پر داد رسی نہ ہونے پر سندھ ہائی کورٹ کارروائی عمل میں لائے ۔ عدالت نےسماعت کرتے ہوئے سیشن جج کو 14ستمبر کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔ منگل کو سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس فیصل عرب کی سربر اہی میں قائم دورکنی بینچ نے سینئر وکیل عابدہ پروین چنٹر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔ دائر درخواست میں موقف اختیا رکیا گیا کہ درخواست گزار سپریم کورٹ کی وکیل ہے ۔3نومبر 2002کو درخواست گزار نے ایڈیشنل سیشن جج میرپور خاص نوشاد علی مغل سے شادی کی ان کے 3بچے ہیں تاہم اسے معلو م ہوا کہ اس کے شوہرنے دوسری شادی کر لی ہے جس سے متعلق اسے نہیں بتایا گیا حالانکہ درخواست گزار بھی ایک جوڈیشل افسر تھی اور بچوں کی خاطر اس نے جوڈیشل افسر کی حیثیت سے استعفی دے دیا تھا ۔ ملک میں مسلم فیملی قوانین موجود ہیں جس کی رو سے شوہر پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی نہیں کر سکتا ۔درخواست گزار نے مقامی یو سی سمیت دیگر فورمز پر یہ معاملہ اٹھا یا تاہم اسے انصاف نہیں ملا ، یو سی سیکریٹری کا کہنا ہے کہ ان کے مداوے کے لئے یہ یوسی فارم نہیں ہے ۔ عابدہ پروین ایڈووکیٹ نے موقف اختیا رکیا کہ سندھ ہائی کورٹ مسلم فیملی لا رولز 1961کی سیکشن 21کی تشریح کی جائے ۔
سپریم کورٹ کی سینئر وکیل نے اپنے شوہر (ایڈیشنل سیشن جج )کی دوسری شادی پر سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
‘شیطان مرگیا’، نانا پاٹیکر پر ہراسانی کا مقدمہ کرنیوالی تنوشری دتہ کا اداکار کی موت پر ر...
-
متحدہ عرب امارات جانے والی 2 بہنوں اور والدہ کو کیوں آف لوڈ کیا گیا؟ سنسنی خیز انکشافات
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
اسلام آباد میں طالبہ کی مبینہ خودکشی، امریکا جانے کیلیے ایجنٹ کو 50 لاکھ دیے تھے
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
-
دبئی سے تل ابیب کی پرواز میں پائلٹ پر حملے کا معاملہ، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
-
سردیوں میں گیس کا شیڈول کیا ہوگا؟ حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
حکومت کا بڑا اقدام، گاڑی مالکان کےلیےنئے قوانین سامنے آگئے
-
آئندہ تین روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان



















































