منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

شاہد آفریدی کے امریکا میں چرچے، مگر وجہ کرکٹ نہیں!

datetime 15  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی شہرت امریکا تک جا پہنچی ہے اور اس کی وجہ ان کا کھیل کرکٹ یا چوکے چھکے نہیں بلکہ ان کا ہیئر سٹائل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کی ایک سڑک پر واقع ہیئر ڈریسر کی دکان کے باہر بورڈ پر مختلف شخصیات کے بالوں کے سٹائل کی تصاویر پر مبنی بورڈ لگایا گیا ہے جس میں ماضی کے پاکستانی سٹار کرکٹر شاہد آفریدی کی تصویر بھی شامل ہے جو تصاویر کی ترتیب میں پہلے نمبر پر ہے۔بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے حجام نے اپنی دکان میں شاہد آفریدی اور بھارتی اداکاروں کی تصاویر کا انتخاب اپنے گاہکوں کے لیے کیا ہے۔ بورڈ پر مختلف سٹائل کی ہیئر کٹنگ پر مبنی 9 تصاویر شامل کی گئی ہیں۔یہ حجام دکان پر آنے والے اپنے گاہکوں سے پہلے سوال کرتا ہے کہ وہ ان تصاویر میں سے کس شخصیت کے جیسی ہیئر کٹنگ کروانا چاہتے ہیں۔ تصاویر میں شاہد آفریدی کے علاوہ بھارتی اداکار سلمان خان اور عمران ہاشمی کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…