منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

سپریم کورٹ نے23 کروڑ کی کرپشن کے ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

datetime 15  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے 23 کروڑ روپے کی کرپشن کے ملزم نواب خان کی ضمانت کی منسوخی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسے غیر موثر ہونے کے باعث خارج کر دیا۔چیف جسٹس پاکستان کی عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں نیب کی

درخواست پر کرپشن میں ملوث ملزم کی ضمانت کی منسوخی کے لیے سماعت ہوئی جسے نیب کے نئے قانون کے تحت منسوخ کر کے خارج کر دیا گیا۔نیب کے پراسیکیوٹر کے مطابق نئے نیب قانون کے بعد 23 کروڑ روپے کرپشن کا کیس نیب کے دائرہ اختیار سے نکل گیا ہے، دائرہ اختیار سے نکلنے پر ضمانت منسوخی کی درخواست غیر موثر ہو گئی۔چیف جسٹس پاکستان نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا نیب کے دائرہ اختیار سے نکلنے والے مقدمات ختم ہو گئے؟نیب پراسیکیوٹر نے جواب میں کہا کہ نیب مقدمات واپس نہیں لے رہا، لیکن عدالتیں کیسز واپس کر رہی ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا نئے نیب قانون میں یہ نہیں لکھا کہ مقدمات کہاں بھیجنے ہیں؟انہوں نے کہا کہ نئے نیب قانون میں کچھ خامیاں ہیں جنہیں ہم دیکھ رہے ہیں۔جسٹس اطہر من اللّٰہ کے مطابق یہاں نیب کی بھی بہت نااہلی ہے۔سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر خارج کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…