بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈالر کی قیمت دھڑم سے گر گئی

datetime 14  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی )انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 روپے 28 پیسے گر گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آج انٹر بینک مارکیٹ میں لین دین کے دوران ڈالر 2 روپے 28 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد 267 روپے پر ٹریڈ ہوا۔دوسری جانب پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں خطے کی سب سے تیزی سے گرنے والی کرنسی بن گئی۔

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر جس تیزی سے بڑھ رہی ہے اس نے ملکی تاریخی میں بلندی کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ عالمی لحاظ سے بھی دیکھا جائے تو پاکستانی کرنسی کی قدر دیگر ممالک کے کرنسیوں کے مقابلے میں کئی گنا تیزی سے گر رہی ہے۔رواں سال 2023 کے پہلے ماہ کے دوران اب تک پاکستان میں ڈالر کی قدر میں 16فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو خطے میں کسی بھی ملک کے کرنسی کے مقابلے میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔30 جنوری کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2.6فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس کے مقابلے میں خطے کے12ممالک میں صرف بنگلہ دیش،سری لنکا،ویتنام اور فلپائن کی کرنسی میں گراوٹ آئی لیکن یہ گراوٹ بھی 0.1فیصد تا0.7فیصد تک محدود رہی جبکہ بقیہ7ممالک کی کرنسیوں میں ڈالر کے مقابلے میں اضافہ ہوا۔ٹاپ لائن سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال2023 میں مجموعی طور پر بھی اب تک گراوٹ کے لحاظ سے پاکستانی کرنسی سرفہرست ہے جس کی قدر میں 16فیصد کمی ہوئی جبکہ دوسرا ملک بنگلہ دیش ہے جس کی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 2.5فیصد گری ۔

باقی خطے کے 12ممالک میں سری لنکا سمیت کی کرنسیوں میں اضافہ ہوا ہے۔سال بہ سال موازنہ کیا جائے تو سری لنکن کرنسی میں ایک سال میں 45.1فیصد کمی ہوئی دوسرے نمبر پر پاکستان ہے جس کی کرنسی 34.5فیصد گری جبکہ بنگلہ دیش 18.8فیصد کرنسی گراوٹ کے لحاظ سے تیسرے نمبر ہے۔خطے میں ڈالر کے مقابلے میں مختلف ممالک کی کرنسیوں کی ویلیو کا جائزہ لیا جائے تو ویتنام کی کرنسی سب سے کم قیمت ہے جہاں ڈالر کی قیمت ویتنامی کرنسی میں 23ہزار472روپے ہے دوسرے نمبر پر انڈونیشیا ء کی کرنسی ہے جہاں ڈالر کی قیمت 14970روپے ہے تیسرے نمبر پر کوریا ہے جہاں ڈالر کی قیمت 1227.39روپے ہے۔چوتھے نمبر پر سری لنکن کرنسی ہے جہاں ڈالر 366.83روپے ہے اور پانچویں نمبر پر پاکستانی روپے ہے پاکستان میں ڈالر کی قیمت مقامی کرنسی کے مقابلے میں 269.63روپے تک پہنچ گئی ہے۔خطے میں ملائشیا ء ڈالر کے مقابلے میں سب سے مضبوط کرنسی ہے ،ملائشیا ء میں ڈالر کی قیمت 4.24روپے ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…