ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

تجربے کا نتیجہ یہ نکلا آج ایٹمی ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر صرف 2.9 ارب ڈالر پر ہیں، 13 جماعتی اتحاد اژدھا ثابت ہوا، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 13  فروری‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ملک کو ایک شخص نے اپنے تجربات کے لیے استعمال کیاجس کا نتیجہ قوم کے سامنے ہے ،تجربے کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج ایٹمی ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر صرف 2.9 ارب ڈالر پر ہیں ،صنعتیں بند ہوچکی ،عوام آٹے کیلئے جانیں دے رہے ہیں ،مہنگائی کے باعث لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج قوم میںمایوسی پھیل رہی ہے ،پاکستان کے ساتھ اس ظلم عظیم کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی۔ انہوںنے کہا کہ تیرہ جماعتی اتحاد بظاہر مسیحا بن کر آیا لیکن حقیقت میں اژ دھا ثابت ہوا جو آہستہ آہستہ ملک و قوم کو نگل رہا ہے ،جیسا مرضی لبادہ اوڑھ لیں رجیم چینج آپریشن کے کردار عوام کے ذہنوں پر نقش ہو چکے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ شوکت ترین کی گرفتاری اس لئے ضرور ی ہے کیونکہ انہوں نے معیشت کو تنزلی سے نکالنے میں کردار ادا کیا ،امپورٹڈ ٹولے نے قومی خزانہ خالی کرنے کے بعد منی بجٹ کے ذریعے عوام کی جیبوں پر نظریں گاڑھ لی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہجابر حکمرانوں کے مظالم کے باوجود عمران خان کی مقبولیت ہر دن بڑھتی جا رہی ہے،پنجاب میں الیکشن کا بگل بج چکاہے ، عوام الیکشن کے ذریعے امپورٹڈٹولے سے بدلہ لینے کیلئے بیتاب ہیں۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف اب کبھی واپس نہیں آئیں گے، مریم نواز کو صرف کارکنوں کو ’’لارے‘‘دینے کیلئے بھیجا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…