بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ جاری

datetime 13  فروری‬‮  2023 |

اسلا م آباد (آئی این پی ) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شہبازگل کی بریت کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ جاری کر دیا،ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے 3 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وکیل ملزم کے مطابق

شہباز گل کے خلاف کیس یو ایس بی کی بنیاد پر بنایا گیا، وکیل ملزم کے مطابق یو ایس بی کی کبھی فرانزک نہیں کروائی گئی، یو ایس بی سیل شدہ نہیں تھی جس پر انحصار نہیں کیا جا سکتا۔ وکیل ملزم کے مطابق شہباز گل کے خلاف ثبوت نہیں، سیاسی انتقام کیلئے کیس بنایا گیا، شہباز گل کے خلاف ثبوت فرد جرم عائد کرنے کیلئے ناکافی ہیں۔ عدالت نے کہا کہ شہباز گل کے خلاف وفاقی حکومت سے دی گئی کیس کی اجازت ریکارڈ پر موجود ہے، ابھی تک شہباز گل پر فرد جرم عائد نہیں کیا گیا، شہباز گل کے خلاف ابھی ثبوت اور گواہان کا بیان قلمبند نہیں ہوا، شہباز گل کے پاس ثبوتوں اور گواہان کے بیانات پر سوال اٹھانے کا مکمل اختیار ہو گا۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہباز گل کا مقدمے سے تعلق جوڑنے کیلئے ریکارڈ پر اطمینان بخش ثبوت موجود ہیں، شہباز گل دوران سماعت اپنے دیئے گئے بیان سے کبھی انکاری نہیں ہوئے، فی الحال کیس اس سٹیج پر نہیں جہاں یو ایس بی کے اصلی یا نقلی ہونے پر رائے قائم کی جائے، شہباز گل کی جانب سے بریت کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…