منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

سونے کے بعد مرغی کے گوشت کی نئی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 12  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی) مرغی کے گوشت کی نئی قیمت نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ،کئی شہروں میں فی کلو چکن 720 روپے میں فروخت ہونے لگا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں مرغی کی قیمت نے اڑان بھرتے ہوئے 700 کا ہندسہ عبور کرلیا ہے،

اسلام آباد میں زندہ مرغی 435 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے، جب کہ شہر میں مرغی کا گوشت 720 روپے فروخت کیا جانے لگا ۔کراچی میں بھی زندہ مرغی 490 روپے جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت 720 روپے ہوچکی ہے،راولپنڈی میں زندہ مرغی 420 روپے اور مرغی کا گوشت 720 روپے فی کلو دستیاب ہے۔پشاور میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 440 روپے اور چکن کے گوشت کی فی کلوقیمت 704 روپے ہے، کوئٹہ میں زندہ مرغی 500 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے ،یہاں فی کلو مرغی کے گوشت کی قیمت 650 روپے ہے۔لاہور میں چکن کے گوشت کی قیمت فی کلو617 روپے ہے اور زندہ چکن کی فی کلو 411 روپے کلو فروخت ہوتا رہا ، فیصل آباد میں مرغی کا فی کلو گوشت 615 روپے اور زندہ مرغی411 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی، ملتان میں مرغی کا فی کلو گوشت 590 روپے اور زندہ مرغی 450 روپے فی کلو فروخت کی جانے لگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…