اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے استفسار کیا ہے کہ ہم نواز شریف کی نا اہلی کیسے ختم کر سکتے ہیں؟ نواز شریف آئیں، الیکشن لڑیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہاکہ جنرل باجوہ نے عمران خان کو کافی فارمولے دئیے،
جنرل باجوہ امریکہ کے بڑے سپورٹر ہیں۔سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے الزام عائد کیاکہ جس کمپنی نے حسین حقانی کو ہائیر کیا، وہ 25 ہزار ڈالرز حسین حقانی کو لابنگ کیلئے دے رہی تھی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کی ایسی کوئی تقریر نہیں جس میں شہباز گل کا ذکر نہ ہوا ہو، شہباز گل کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔فواد چودھری نے موجودہ حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پہلے انہوں نے عامر ڈوگر کو گرفتار کیا تھا، اب رانا ثناء اللہ ایک سابق وزیرخزانہ کو گرفتا رکرنے جا ر ہے ہیں، شوکت ترین بیمار ہیں اور گزشتہ ایک ماہ سے ملک سے باہر ہیں۔انہوں نے کہاکہ رانا ثناء اللہ سمجھتے ہیں لاٹھی، گولی کی سرکار چلا لیں گے، آئین اور قانون کو یہ سمجھتے کچھ نہیں ہیں، انہوں نے ملک کو تباہ کردیا اور اپنی سیاست ہی ختم کر دی ہے، یہ لوگ بازار میں بیٹھ کر کھانا کھانے کے بھی قابل نہیں ہیں۔پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ جیل بھر وتحریک شہر در شہر چلے گی، لاہور سے شروع ہو گی، اعجاز چودھری جیل بھرو تحریک کی تفصیلات دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی اور سیاسی بحران کا شکار ہے، انتخابات نہیں ہوتے تو آئین کی بحالی کی تحریک چلائیں گے، آئین پر عمل نہیں کر نا تو مارشل لا لگا دیں، رانا ثناء اللہ نے نواز شریف اور زرداری فیملی کا نام ریاست رکھا ہوا ہے۔فواد چودھری نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ محسن نقوی اور ان کی کابینہ کو ان کے گھر والے بھی نہیں جانتے،
پہلے الیکشن کا شیڈول آنا چاہئے، ہم الیکشن کمیشن اور گورنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے، الیکشن کمیشن کو اجلاس پیرکو نہیں اتوارکوبلانا چاہیے تھا، جو ان کے حالات ہیں تو یہ 2025میں بھی الیکشن نہیں کرائیں گے۔فواد چودھری نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف کی یہی شرط ہے کہ عمران خان کو نا اہل کر دیا جائے۔