منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ 17 روز میں 900 کروڑ کا کاروبار کرنے میں کامیاب

datetime 12  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے کنگ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ تنازعات کے باوجود 17 روز میں 900 کروڑ کا کاروبار کرنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ 100 کروڑ کی ریس میں شامل ہونے سے چند قدم دور رہ گئی۔یش راج فلمز کی جانب سے ہفتے کے روز دنیا بھر میں ہونے والے

فلم کے کاروبار کے اعداد و شمار جاری کیے گئے جس میں بتایا گیا ہے کہ فلم نے ریلیز کے ابتدائی 17 روز میں باکس آفس پر 900 کروڑ کا کاروبار کرلیا۔اعداد و شمار کے مطابق فلم نے بھارت میں 464 کروڑ جبکہ بیرون ممالک میں 344 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ فلم مبصرین کا ماننا ہے کہ فلم آئندہ دنوں میں مزید کمائی کے ساتھ بھارت کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن سکتی ہے۔دوسری جانب بالی ووڈ پروڈیوسر رونی اسکرو والا نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ اپنی تمام تر کامیابیوں کے باجود ’دنگل‘ کا ریکارڈ نہیں توڑ سکتی۔ فلمی نقاد ترن آدرش نے پچھلے ہفتے پیش گوئی کی تھی کہ ’پٹھان‘ عامر خان کی ’دنگل کو پیچھے چھوڑ کر ہندی سینما کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن جائے گی۔رونی اسکرو والا نے ترن آدرش کی ٹویٹ پر لکھا ہے کہ ہمیں اعداد و شمار کے حوالے سے کلیئر ہونا چاہئے، ’دنگل‘ عالمی طور پر ہندی سینما کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم تھی اور رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…