بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

یوکرین کی حمایت پر روسی گلوکارہ زمفیرہ رامازانوفاکو غیر ملکی ایجنٹ قراردیدیاگیا

datetime 12  فروری‬‮  2023 |

ماسکو (این این آئی)یوکرین کے حق میں اور روسی فوجی آپریشن کے خلاف بولنے پر روس نے ملک کی معروف گلوکارہ زمفیرہ رامازانوفا کو ’غیر ملکی ایجنٹ‘ قرار دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے روسی نیوز ایجنسی طاس کا حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ

روسی وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ گلوکارہ زمفیرہ نے کھلے عام یوکرین کی حمایت کی تھی اور غیر دوستانہ ممالک میں کانسرٹ کیے جبکہ خصوصی عسکری آپریشن کی مخالفت میں بیانات دیے، وزارت کا کہنا تھا کہ گلوکارہ نے بیرونی ذرائع سے مدد حاصل کی ہے۔زمفیرہ وسطی روس کے علاقے باسکورتستان میں پیدا ہوئیں جنہوں نے 1998 میں اپنے کریئر کا آغاز کیا اور روس اور دیگر سابق سوویت ریاستوں میں مقبولیت حاصل کی۔معروف گلوکارہ زمفیرہ رامازانوفا روس کی یوکرین کے ساتھ تنازعے کی مخالفت کرنے کے لیے جانی جاتی تھیں۔فروری 2022 میں روس کا یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد متعدد ویب سائٹس کی جانب سے رپورٹ کیا گیا کہ وہ روس چھوڑ کر فرانس میں چلی گئی ہیں۔جن روسی شہریوں کو ’غیر ملکی ایجنٹ‘ قرار دیا جاتا ہے روسی پولیس انہیں تلاش کرکے سزائیں دیتی ہے اسی لیے ماضی میں کئی روسی شہری ملک چھوڑ نے پر مجبور ہوئے۔وزارت انصاف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے سیاستدان دمتری گڈکوف سمیت کئی دیگر روسی شہریوں کو ’غیر ملکی ایجنٹ‘ قرار دیا جا چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…