منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

’بابر اعظم کے خلاف بولنگ کرنے کیلیے پرجوش ہوں‘بین کٹنگ

datetime 12  فروری‬‮  2023 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے بین کٹنگ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے خلاف بولنگ کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے بین کٹنگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

کراچی کنگز میں بابر اعظم کی کمی محسوس ہوگی، پی ایس ایل میں اچھے اسپنرز اور بہترین بیٹسمین موجود ہیں اور یہ دوسری لیگز سے کافی مختلف ہے۔نجی ٹی وی اے آروائی کےمطابق انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے ہمارا ایک گہرا تعلق ہے میں اور ایرن پاکستان اور یہاں کے لوگوں کو پسند کرتے ہیں۔بین کٹنگ نے کہا کہ پی ایس ایل میں ہر بولر 140 سے تیز رفتار سے بولنگ کرتا ہے۔قبل ازیں پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز میں شامل آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا معیار کسی سے کم نہیں، وہ اس لیگ میں شرکت کر کے ہمیشہ انجوائے کرتے ہیں۔کراچی کنگز کی جانب سے پریکٹس سیشن میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بین کٹنگ نے کہا کہ وہ پاکستان آنا ہمیشہ انجوائے کرتے ہیں،ان کی اہلیہ ایرن ہالینڈ بھی پاکستان آنا پسند کرتی ہیں۔واضح رہے کہ ایرین ہالینڈ بطور پریزینٹر پی ایس ایل کا حصہ ہوں گی۔جب کٹنگ سے پوچھا گیا کہ پاکستان میں ان کیلئے کیا کشش ہے تو انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں سے ملنی والی محبت اور یہاں کا کلچر انہیں کافی اچھا لگتا ہے۔ وہ 3 بار پی ایس ایل کھیل چکے ہیں، دو مرتبہ کوئٹہ کی جانب سے ایک مرتبہ پشاور اور اب کراچی کنگز کی جانب سے یہ لیگ کھیلیں گے، ہمیشہ اس لیگ کو انجوائے کیا،

کرکٹ کا معیار زبردست ہے اور لوگوں کی مہمان نوازی قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بار کووڈ کی پابندیاں بھی نہیں تو لیگ کو ہر کوئی انجوائے کرے گا، امید ہے کراچی، لاہور، ملتان اور اسلام آباد،ہر شہر میں ہاؤس فل ہوگا، وہ پاکستان کے پرجوش تماشائیوں کے سامنے کھیلنے کیلئے بے تاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ سخت مقابلہ ایک ایسا امر ہے جو پی ایس ایل کو دیگر ٹیموں سے الگ بناتا ہے،

اس لیگ میں ہر ٹیم کے پاس ایسے بولرز ہیں جو ایک سو چالیس کی رفتار سے بولنگ کرتے ہیں، اچھے اسپنرز کا بھی خزانہ ہے اور ایسے بیٹرز بھی ہیں جو گیند کو گراؤنڈ سے باہر پھینکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ کراچی کنگز کی بیٹنگ میں اچھے ہٹر موجود ہیں،

جیمز وینس اچھی فارم میں ہیں، شرجیل بھی خوب ہٹنگ کر رہے ہیں اور پھر شعیب ملک بھی گیند کو باؤنڈری سے باہر پھینکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال جو ہوا سو ہوا، اب اس جانب نہیں دیکھیں گے، یہ نیا سال ہے،

نیا ایڈیشن ہے اب آگے کی طرف دیکھنے کا وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ایک ٹاپ بیٹر ہیں، کراچی کنگز کا نقصان ہے کہ وہ نہیں ہوں گے لیکن امید ہے کہ دیگر پلیئرز بابر کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…