منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پانا خوشخبری نہیں، لوگوں کو ہم پر اعتبار نہیں ہے،معاون خصوصی وزیراعظم کھل کر بول پڑے

datetime 10  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پانا کوئی خوشخبری نہیں ہے،دیکھنا یہ ہے اس معاہدے کا اثر کیا پڑے گا،ہم اپنی پوری آمدنی کا 55فیصد قرضوں کے سود میں ادا کر رہے ہیں،اب یہ مزید بڑھ جائیگا،بنگلہ دیش اور انڈیا میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے لوگوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں،

لوگوں کو ہم پر اعتبار نہیں ہے، سرمایہ کار ہمیں جھوٹا سمجھتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے معاون خصوصی قیصر احمد شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پانا کوئی خوشخبری نہیں ہے،دیکھنا یہ ہے اس معاہدے کا اثر کیا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بجلی، گیس اور پیٹرول کے نرخ بڑھانے ہیں، ہمیں مختلف چیزوں پر امپورٹ ڈیوٹیز لگانی ہیں، استثنیٰ ختم کرنا ہے، امیروں پر براہ راست ٹیکس لگانا ہے، بیوروکریٹس کے اثاثے منظر عام پر لانے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ خاصی سخت باتیں ہیں اور اس کے نتیجے میں مزید مہنگائی بڑھنی ہے۔انہوں نے کہا کہ معیشت ایسی چیز ہے کہ اس میں جھوٹ نہیں بولا جاسکتا سب چیزیں سامنے ہوتی ہیں۔ پی ٹی آئی کتنا بھی جھوٹ بولے ایک بٹن دبائیں گے سب سامنے آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی خوشخبری نہیں ہے، ابھی بھی ہمیں امپورٹ کو کارٹیل کرنا ہوگا، قیمت بڑھنے اور قلت میں فرق ہے، خام مال نہیں ہوگا تو انڈسٹری نہیں چلے گی اور بیروزگاری بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ معاہدہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ سب ٹھیک ہوجائے گا، اس کا مطلب ہے کہ ہم مزید قرضہ لے رہے ہیں، اپنی پوری آمدنی کا 55فیصد ہم قرضوں کے سود میں ادا کر رہے ہیں اور وہ اب مزید بڑھ جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور انڈیا میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے لوگوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں، لوگوں کو ہم پر اعتبار نہیں ہے، سرمایہ کار ہمیں جھوٹا سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی لگانے کے بعد پیٹرول کی قیمتیں بڑھیں گی، پیٹرولیم قیمتیں اگر بڑھانی ہیں تو ابھی سے بڑھا دیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا بیوروکریٹ کام نہیں کرتا، آئی ایم ایف سے بات چیت میں کوئی بھی منتخب شخص نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ 35سال میں اسد عمر، نوید قمر کے علاوہ وزیر خزانہ غیرمنتخب رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…