پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پاکستان دیوالیہ نہیں ہونے جارہا ، سپریم کور ٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس

datetime 10  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے سپرٹیکس کے تمام مقدمات کو یکجا کر کے سماعت اگلے ہفتے مقرر کردی۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سپر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ

پاکستان بینک کرپٹ نہیں ہو رہا، روزانہ پاکستان سے چار کروڑ ڈالر غیر قانونی طور پر باہر جا رہے ہیں۔ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہمیں صرف منظم ہو کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ہر ایک کو ملک کے مفاد کے لیے اپنے آپ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، حکومت فارن کرنسی کی بیرون ملک اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کرے تو صورتحال بہتر ہوسکتی ہے۔ دورانِ سماعت وکیل ایف بی آر نے کہا کہ سپر ٹیکس کیس میں لاہور ہائی کورٹ کا حتمی فیصلہ آ گیا ہے، لاہورہائی کورٹ نے سپر ٹیکس کے فیصلے پرعملدرآمد 60 دن کے لیے معطل کر دیا۔ سپریم کورٹ نے سپر ٹیکس کے تمام مقدمات کو یکجا کرکے سماعت اگلے ہفتے مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے سپر ٹیکس کیس کی سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…