جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

تالی دو ہاتھ سے بجتی ہے، موجودہ آرمی چیف سے ملاقات کے سوال پر عمران خان کا ذومعنی جواب

datetime 9  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی) عمران خان سے جب موجودہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے ذومعنی جواب دیتے ہوئے کہا کہ تالی دو ہاتھوں سے بجتی ہے، ایک ہاتھ سے نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ختم ہونے کے بعد جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی ،

مریم نواز کو مسز منڈیلا بنا کر پاکستان میں لانچ کرنے کی کوشش کی گئی جو بری طرح ناکام ہوگئی ،پاکستان میں آئین کی بالادستی کا راستہ صرف عدلیہ کے پاس ہے،موجودہ حکومت انتخابات کروانے میں سنجیدہ نہیں،بروقت انتخابات کے انعقاد کے لیے صرف عدلیہ سے امید ہے ،اسٹیبلشمنٹ کا مطلب صرف آرمی چیف ہوتا ہے۔ان خیالات کا ظہار انہوںنے اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر فواد چوہدری ، فرخ حبیب ،مسرت جمشید چیمہ، اعجاز چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ عمران خان نے موجودہ آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے سوال پر کہا کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بلکہ دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے حکومت دہشتگردی کے خلاف اے پی سی بلائے تو سہی ،جانے یا نہ جانے کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔انہوںنے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ صرف وفادار وںںاور مخلص لوگوں کو دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،پاکستان معیشت کو صرف سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری بچا سکتی ہے ،حکمران اپنے ڈالر باہر منتقل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہا کہ مریم نواز کو مسز منڈیلا بنا کر پاکستان میں لانچ کرنے کی کوشش کی گئی جو بری طرح ناکام ہوگئی ،نواز شریف پاکستان واپس آئیں انہیں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ختم ہونے کے بعد جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…