پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑی متعارف کروانے کا اعلان

datetime 8  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا(این این آئی) برقی گاڑیوں کو بار بار چارج کرنے کی وجہ سے دنیا بھر میں لوگ یہ گاڑیاں خریدنے سے اجتناب کر رہے ہیں لیکن ان لوگوں کی جھنجھٹ جلد ہی ختم ہونے والی ہے۔ایپٹرا موٹرز نے شمسی توانائی سے چلنے والی ایک گاڑی، ایپٹرا لانچ ایڈیشن، کا اعلان کیا ہے

جو چارج کیے بغیر فی دن 64 کلو میٹر کے فاصلے تک چلائی جاسکے گی۔اس سال کے آخر تک فروخت کے لیے پیش کی جانے والی اس گاڑی میں 34 مربع فِٹ کے سولر پینل نصب ہوں گے جن سے اس کے چلتے وقت 700 واٹ تک کی بجلی چارج ہوسکے گی۔ایپٹرا موٹرز کے مطابق ان گاڑیوں کے مالکان کئی ہفتوں یا مہینوں تک ان گاڑیوں کو چارجنگ اسٹیشنز پر لے جائے بغیر چلا سکیں گے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ایسی جگہیں جہاں پر سورج کی روشنی زیادہ میسر ہوگی (وہ علاقے جہاں سورج زیادہ نکلتا ہوگا) وہاں گاڑی چلانے والوں کو اپنی گاڑی کبھی چارج کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ایپٹرا کی یہ تین پہیوں والی گاڑی چھ کم وزنی پرزوں سے بنی ہے۔ ان پرزوں کو کاربن فائبر اور فائبر گلاس ملا کر بنایا گیا ہے۔ مہارت کے ساتھ یکجا کیے گئے یہ پْرزے گاڑی کو در پیش مزاحمت کو کم کرتے ہیں جبکہ اس کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔ اس ہی وجہ سے یہ گاڑی دیگر برقی گاڑیوں کی نسبت ایک چوتھائی توانائی استعمال کرتی ہے۔لانچ ایڈیشن میں 42 کلو واٹ آور کی بیٹر نصب ہوگی جو 640 کلومیٹر فاصلے تک چل سکے گی۔ اس حد کو آئندہ آنے والے ورڑنز میں بڑھا کر 1600 کلو میٹر تک لے جایا جائے گا۔مستقبل کی یہ گاڑی 33 ہزار 200 ڈالرز میں دستیاب ہوگی۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…