بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

کل رات اہم شخصیت سے ملنے کا کہا گیا،شیخ رشید

datetime 8  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہےکہ رات انہیں ایک اہم شخصیت سے ملنے کا کہا گیا جس پر انہوں نے ملاقات سے انکار کردیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشیدکیخلاف پولیس سے مزاحمت اور اہلکار کی وردی پھاڑنے کے

کیس میں مری پولیس سے 2 ہفتوں میں ریکارڈ طلب کرلیا۔ تھانہ مری میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف درج مقدمے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ کے پنڈی بینچ میں ہوئی، شیخ رشید کی جانب سے ایڈووکیٹ سردار رازق خان اور یاسر شریف عدالت میں پیش ہوئے۔سرکاری وکیل کی جانب سے شیخ رشید کے خلاف مقدمے کے اخراج کی مخالفت کی گئی جس پر عدالت نے سوال کیا کہ آپ نے ابھی تک شیخ رشید کو گرفتار کیوں نہیں کیا؟ سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ ملزم پہلے ہی ایک مقدمہ میں گرفتار ہے، شیخ رشید پر پولیس سے مزاحمت اور اہلکار کی وردی پھاڑنے کا مقدمہ ہے۔عدالت نے کہا کہ شیخ رشیدگرفتار ہیں تو عدالت کو مقدمے کا ریکارڈ فراہم کریں۔عدالت نے آئی جی پنجاب، آئی جی اسلام آباد اور آرپی او راولپنڈی کو نوٹس جاری کردئیے اور ایس ایچ او مری اور مقدمے کے تفتیشی افسرکو دو ہفتوں میں ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔عدالت کے مطابق مقدمے کا ریکارڈ طلب کیا ہے اس کے بعد فیصلہ کیا جائیگا۔خیال رہے کہ شیخ رشید نے تھانہ مری میں درج مقدمے کے اخراج کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…