اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی

datetime 7  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(آئی این پی)ترکیہ اور شام میں 7.8شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، رات گئے آنے والے زلزلے نے لوگوں کو بچنے کا موقع ہی نہ دیا، کم و بیش ایک ہزار سے زائد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری رہا، دونوں ممالک میں

اموات کی مجموعی تعداد 4372ہوگئی ہے،المناک زلزلے کے باعث ترکیہ میں 2921اور شام میں 1451افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 15ہزار 800سے زائد افراد زخمی ہیں،ترکیہ میں شدید زلزلے سے عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، زلزلے کے خوف سے لوگ سڑکوں پر نکل آئے، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8ریکارڈ کی گئی ہے،ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز ترکیہ سے 23کلومیٹر جنوب میں تھا، جبکہ گہرائی 17.9کلومیٹر تھی،زلزلے سے کہرمان، عثمانیہ، ملاطیا، دریار بکر سمیت 10شہر زیادہ متاثر ہوئے، زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، اردن، لبنان، جارجیا اور آرمینیا میں بھی محسوس کئے گئے،واضح رہے کہ ترکیہ میں 1939میں بھی 7.8شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 30ہزار افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے، ترکیہ میں25سال کے دوران 7یا اس سے زیادہ شدت کے7زلزلے آئے،ترک صدر نے ملک بھر میں ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کر دیا، ترکیہ میں ایک ہفتے تک پرچم سرنگوں رہے گا،ترکیہ میں زلزلے کے بعد ملک بھر میں سکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، ترک وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں تمام سکول 13فروری تک بند رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…