اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں اسٹیل انڈسٹری کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے کیونکہ اسٹیٹ بینک ایل سی نہیں کھول رہا جس سے بڑے پیمانے پر اسٹیل سے جڑے کاروبار بند ہو رہے ہیں اور ملازمتیں ختم ہو رہی ہیں۔ روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی خبر کے مطابق ایل سی کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے خام مال کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس سے پیدوار میں تاخیر اور کمپنیوں کو مالی نقصان ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ، 160؍ ملین ڈالرز کی ڈیٹنشن چارجز اور 250؍ ملین روپے کی ڈیمریج چارجز عائد کر دی گئی ہیں۔