اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کرائے پرخطرناک اسلحہ دینے کاانکشاف ہواہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ،رینجرزاوردیگرحساس اداروں نے آپریشن کرکے 6دکانوں سے ممنوعہ اورخطرناک قسم کااسلحہ برآمدکرلیاہے ۔پولیس کے مطابق یہ اسلحہ ڈیلرزکرائے پرخطرناک ملزمان کواسحلہ فراہم کرتے تھے ۔پولیس حکام نے بتایاکہ یہ اسلحہ قبائلی علاقوں اورافغانستان سے لایاجاتاتھااوراس کے بعد یہ ڈیلرزیہ اسلحہ کرائے پردیتے تھے ۔حساس اداروں نے یہ اسلحہ قبضے میں لے لیاہے جبکہ ملزمان فرارہونے میںکامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔