منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

”کچھ عرصے بعد پیٹرول سْنار کی دکان سے ملے گا“ ٹوئٹر صارفین کا پیٹرول مہنگا ہونے پر ردعمل

datetime 29  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)ٹوئٹر صارفین نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 35،35 روپے اضافے کے اعلان کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ عرصے بعد پیٹرول سْنار کی دکان سے ملتا ہوا دکھائی دیگاجبکہ کئی نے وزیرخزانہ کے عہدے کے لیے اسحق ڈار کے بجائے مفتاح اسمعٰیل کو قدرے بہتر قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق

ٹوئٹر صارف سید علی عباس زیدی نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں پیٹرول کی قیمت 3 سے 5 روپے فی لیٹر اضافے کا موازنہ موجودہ حکومت کے 35 روپے سے موازنہ کیا جائے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ’اب تو عادت سی ہے ایسے جینے میں۔قرۃالعین شیرازی نے کہا کہ اسحٰق ڈار کے انتہائی تکلیف دہ وقت پر سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمعٰیل کو یاد کررہے ہیں، کم از کم وہ عوام کے سامنے صورتحال واضح کرتے تھے۔کرن بٹ نے کہا کہ جب وہ پیٹرول ڈلوانے گئیں تو پیٹرول پمپ کے عملے نے انہیں پچھلی قیمتوں میں پیٹرول دینے سے منع کردیا، نئی قیمتوں پر پیٹرول ڈلوانے کے لیے انہیں 20 منٹ انتظار کرنا پڑا۔ایک اور ٹوئٹر صارف ’بنٹی‘ نے پیٹرول کی قیمت سونے سے منسلک کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصے بعد پیٹرول تھیلیوں میں سْنار کی دکان سے ملے گا۔قاسم سعید نے لکھا کہ سوچا تھا کہ پیٹرول کا ٹینک فْل کرواؤں گا، قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرنے کے لیے رات تک ہی رْک جاتے۔جمال احمد عثمان نے ٹوئٹر پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے مخاطب ہوکر کر پوچھا کہ جب مفتاح اسمعٰیل نے پیٹرول 10 روپے مہنگا کیا تھا تو مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اجلاس چھوڑ کر چلے گئے تھے، اس بار اسحٰق ڈار نے 35 روپے فی لیٹر پیٹرول مہنگا کرنے پر میاں صاحب کیا کریں گے؟شیخ حسین نے وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے سوال کیا کہ مفتاح اسمعیٰل نے ڈالر کو کنٹرول کیا ہوا تھا

تو ان جیسے قابل آدمی کو وزیرخزانہ کے عہدے ہٹا کر اسحٰق ڈار کو کیوں لگایا گیا؟سلمان نے طنزیہ انداز میں کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو پیٹرول کا بہترین تحفہ دیا گیا ہے۔ایک ٹوئٹر صارف نے عمران خان کے دور اقتدار میں پیٹرول 150 روپے فی لیٹر ہونے کو یاد کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…