منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک میں کل سے شدید بارشیں!! محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

datetime 29  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )محکمہ موسمیات نےگزشتہ روز ہفتہ سے پیر کے دوران ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں ہفتہ کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں جو پیر تک بالائی علاقوں پر موجود رہیں گی۔28 جنوری(رات) سےیکم فروری تک کے

دوران مری میں درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، خطۂ پوٹھو ہار، خیبر پختونخواہ، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری۔ اس دوران پہاڑی علاقوں میں درمیانی سے شدیدبرفباری متوقع۔جبکہ بالائی علاقوں میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔منگل کےروز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔جبکہ بدھ کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ سڑکوں کی بندش اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ اس دوران شدید برفباری سے گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل کا امکان ہے۔29 جنوری اور یکم فروری کو اسلام آباد،لاہور،گوجرانوالہ،گجرات،حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ،نارووال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران قصور،شیخوپورہ،ننکانہ صاحب، خوشاب، میانوالی اور سرگودھا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ بھکر، لیہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

اسی طرح چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔بارش کے بعد درجہ حرارت میں 02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کی طرف سے بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ڈرائیور حضرات بارش اور برفباری کی صورت میں محتاط ڈرائیونگ کو یقینی بنائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی

ہیلپ لائن 1129 پر کال کرکے مدد لی جا سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں اتوار سے بارشوں اور بالائی اضلاع میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے مراسلہ میں بتایا گیا کہ بارشوں /برفباری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی

ہدایات دیدی گئی ہیں،بالائی اضلاع میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکوں میں رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہے۔ ڈی جی، پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں، بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ سوموار سے شروع ہو گا جو وقفہ وقفہ سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیا جائے، سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…