اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

کیا شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کوئی علیحدہ پارٹی بنا رہے ہیں ؟ خواجہ آصف ن لیگ میں گروپ بندی پر کھل کر بول پڑے

datetime 29  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مریم نواز کے آنے سے پارٹی میں مسئلہ نہ ہے نہ ہو گا،مسلم لیگ (ن)میں گروپ بندی کا تاثر ماضی میں بھی تھا اور پارٹی کو توڑنے کی کوشش کی گئی لیکن ہم نے ثابت قدمی سے وقت کو گزارا ہے، پارٹی میں اختلافات ضرور ہوتے ہیں لیکن کوئی گروپ بندی نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کوئی علیحدہ پارٹی نہیں بنا رہے ہیں۔

موجودہ سیاسی صورتحال میں پارٹی نے بیانیہ تشکیل دینا ہے اور بیانیہ عوامی مشکلات کو دیکھ کر تیار کیا جائے گا، پنجاب میں انتخابات وقت پر ہی ہوں گے، کسی تاخیر کا کوئی علم نہیں ہے نہ ہی حکومت کا ایسا کوئی ارادہ ہے۔ ہفتہ کے روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف ہی مسلم لیگ (ن) کے صدر ہیں اورپارٹی کے تمام معاملات دیکھ رہے ہیں، مریم نواز کے آنے سے پارٹی میں مسئلہ نہ ہے نہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ملکی معیشت کی بحالی اور دیگر مسائل کے حل میں مصروف ہیں، اس لئے پارٹی کو منظم کرنے اور صوبائی ضمنی انتخابات میں متحرک کرنے کیلئے قیادت کی ضرورت ہے، اس کیلئے مریم نواز کا ہونا ضروری ہے، ان کی موجودگی سے پارٹی کو فائدہ ہو گا، وہ عوامی مقبولیت بھی رکھتی ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں پارٹی نے بیانیہ تشکیل دینا ہے اور بیانیہ عوامی مشکلات کو دیکھ کر تیار کیا جائے گا کیونکہ اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ عوام بہت مشکلات میں ہیں اور یہ مشکلات کا انبار ہماری تگ و دو کے باوجود ختم نہیں ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)میں گروپ بندی کا تاثر ماضی میں بھی تھا اور پارٹی کو توڑنے کی کوشش کی گئی لیکن ہم نے ثابت قدمی سے وقت کو گزارا ہے، پارٹی میں اختلافات ضرور ہوتے ہیں لیکن کوئی گروپ بندی نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کوئی علیحدہ پارٹی نہیں بنا رہے ہیں، ان کا اپنا موقف ہے، اس کا احترام کرنا چاہیے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مریم نواز کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حوالے سے بیان کی مکمل سپورٹ کرتا ہوں اور ان سے اتفاق کرتا ہوں کہ اسحاق ڈار کو پارٹی کی جانب سے تعاون کی ضرورت ہے جو کرنی ہے۔

اگر کسی کو اختلاف ہے تو پارٹی کے اندر بیٹھ کر اپنی رائے پیش کرے اور اس پر بحث ہو جائے گی، جس پر اتفاق ہوا اس پر عمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انتخابات وقت پر ہی ہوں گے، کسی تاخیر کا کوئی علم نہیں ہے نہ ہی حکومت کا ایسا کوئی ارادہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…